ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)جھنگشاہی ریلوی اسٹیشن پر تیز رفتار ٹرین سے 14سالہ لڑکا گر کر جان بحق، نعش ورثاہ حوالے،تفصیلات کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرین ہزارہ ایکسپریس سے ایک چودہ سالہ لڑکا چلتی ٹرین سے گر کر جان بحق ہوگیا،جان بحق لڑکے کا لاش جھنگشاہی ریلوی اسٹیشن کے عملے نے نعش پولیس کے حوالے کیا، جبکے جھنگشاہی پولیس نے لاش کو جھنگشاہی رورل ہیلتھ پہنچایا ،اور پولیس نے لڑکے کے والدین کو اطلاع دی بعد میں لڑکے کے والد بچل کولہی نے بتایا کے لڑکے کا نام رمن کولہی تھا ،جس کے بعد ورثاہ لاش لیکر روانہ ہوگئے
ضلع بھر میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ معمول بن گئ
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے وعدے کو جھوٹا کرنے والے واپڈا کے عملداروں نے ٹھٹھہ ضلع میں لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے، ضلع بھر میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ معمول بن گئ ہے،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع میں واپڈا کی من مستیاں اٹھاراہ سے بیس گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا حرام کردیا ہے،شہر میں بجلی نہ ہونے کے باعث اسکول کی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں جبکے ضلع کے ہےڈ کواٹر مکلی سول اسپتال میں بھی مریض سخت پریشانی میں مبتلا ہیں، ضلع میں کاروبارمیں بھی حد سے زیادہ متاثر ہوا ہے ،منتخب نمائندوں کا کہنا ہے کے واپڈا ٹھٹھہ کا ایکسین کوئ بات سُننے کو تیار نہیں ہے،ضلعی بھر میں کئ مظاہروں کے باوجود انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئ ہے،جبکے ٹھٹھہ میں واپڈا کی عملداروں کی جانب سے شہریوں کواٹھاراہ سے بیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے باوجود اضافی بل بھیج کر تنگ کرنا اور رشوت نہ دینے کے عیوض بلا جواز کنیکشن کاٹ دینا معمول بن گیا ہے،دوسری جانب ٹھٹھہ کے شہری اتحاد،سیاسی و سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے پُر زور اپیل کی ہے کے ٹھٹھہ ضلع میں واپڈا کے عملداروں کے اوپر انکوائری کراہی جاے اور ٹھٹھہ ضلع کی عوام کو بجلی مہیاکی جاے