فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر اتفاق رائے ہوگیا

Published on February 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

7
اسلام آباد (یوا ین پی) فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے امکانات روشن ہوگئے، پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس میں عسکری حکام کی بریفنگ کے بعد حکومت بھی خوش اور اپوزیشن بھی مطمئن ہوگئی۔فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں پر پارلیمانی رہنماوں کو ملٹری کورٹس کی 2 سالہ کارکردگی پر فوجی حکام کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ قومی مفاد پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔اپوزیشن والے اجلاس سے تو مطمئن لیکن حکومت کی کاکردگی اور وزیر داخلہ کی غیر حاضری سے نالاں نظر آئے۔مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی نے پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس میں شرکت نہیں کی، اگلا اجلاس 16 فروری کو ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy