کفر ٹوٹا ’’خدا خدا کر کے۔۔۔انتظار کی گھڑیاں ختم؛
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور میچ’’ آج ‘‘ہوگا،تیاریاں مکمل، شائقین پرجوش
افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا
پاکستان سپر لیگ کا فائنل سات مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے،
تاہم فائنل کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کیا گیا ہے،زیادہ تر کھلاڑی لاہور آنے پر رضامند ، انہیں اضافی معاوضہ دیا جائے گا،
اور غیر ملکیوں کی انشورنس بھی کرائی جائے گی
لاہور(یو این پی)کفر ٹوٹا ’’خدا خدا کر کے۔انتظار کی گھڑیاں ختم؛پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور میچ’’ آج ‘‘ہوگا،تیاریاں مکمل، شائقین پرجوش،رنگا رنگ افتتاحی تقریب شام چھ بجے شروع ہو گی۔ علی ظفر، ٹائٹل سانگ اب کھیل جمے گا گائیں گے۔جمیکن پاپ سٹار شیگی بھی جلوے بکھیرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ شہزاد رائے نے بھی اپنی انٹری یادگار بنانے کی تیاری کر لی ہے۔ سب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے کو میرون کیپ ملے گی۔ رنز کے ڈھیر لگانے والا سبز ٹوپی کا حق دار ٹھہرے گا۔پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی سے جوڑ پڑے گا۔ یہ کانٹے دار مقابلہ رات نو بجے کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک اور پیش قدمی کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کا فائنل سات مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ تاہم فائنل کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کیا گیا ہے۔دو سال پہلے زمبابوے نے لاہور میں ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی میچ کھیلے تھے۔ ملک میں تیزی سے بہتر ہوئی صورتحال کے بعد پی ایس ایل حکام نے اہم پیش رفت کی ہے۔آج’’ جمعرات‘‘ کو پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے گروپ میچ اور پلے آف متحدہ عرب امارات کے میدانوں دبئی، شارجہ میں ہوں گے۔بیس گروپ میچوں کے بعد پلے آف ہوں گے۔پہلے سال ابوظبی نے کسی میچ کی میزبانی نہیں کی تھی۔ دوسرے سال بھی شیخ زائد اسٹیڈیم کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ لاہور میں فائنل میچ کے لئے کم از کم آٹھ غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد ضروری ہے۔یو ا ین پی کے مطابق ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق ہر ٹیم میں سات غیر ملکی ہوتے ہیں اور میچ میں چار غیر ملکیوں کی شرکت لازمی ہے۔ پی سی بی کایوا ین پی سے کہنا ہے کہ پہلے سال ٹورنامنٹ کی زبردست مقبولیت کے بعد ٹورنامنٹ سولہ کے بجائے اٹھارہ دن میں ختم ہوگا۔افتتاحی تقریب دبئی اسٹیڈیم میں9فروری کو ہوگی۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ شائقین بڑی تعداد میں فائنل میں آئیں گے اور ٹورنامنٹ میں غیر ملکی مہمانوں کا خیر مقدم کریں گے۔افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کا یونی ویژن نیوز کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے فرنچائز نے کھلاڑیوں سے معاہدے کئے ہیں۔ زیادہ تر کھلاڑی لاہور آنے پر رضامند ہیں۔ انہیں اضافی معاوضہ دیا جائے گا اور غیر ملکیوں کی انشورنس بھی کرائی جائے گی۔ پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس سے سبق سیکھ کر پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن پہلے کے مقابلے میں اپ گریڈ کر لیا اور انتظامات کیلئے کم وقت کے باوجود اولین ایونٹ کے نقائص کو دور کرنے کی ممکنہ حد تک کوشش کی گئی ہے کیونکہ کئی اہم پہلوؤں کی جانب سے انہیں پریشانی لاحق تھی۔ نجم سیٹھی کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کا انتظام کرنے کیلئے بھی ان کے پاس بہت کم وقت تھا اور انہیں اس بات کی پریشانی لاحق تھی کہ ٹکٹ کس طرح فروخت ہوں گے اور اسٹیڈیم کو شائقین سے بھرنے میں کس طرح کامیابی ملے گی کیونکہ اس حوالے نقائص موجود تھے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ بروقت ہر جگہ ٹکٹ دستیاب نہیں تھے اور شائقین کے حوالے سے کئی اہم ایشوز سامنے آئے لیکن ان میں سے بیشتر کو حل کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دبئی میں کرس گیل اور محمد عامر کی تصاویر پر مشتمل بل بورڈز آویزاں کئے گئے ہیں اور نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی تشہیر کیلئے اس بار کافی سرمایہ خرچ کیا گیا ہے کیونکہ گزشتہ برس یہ ایک نئی پراڈکٹ تھی جس سے زیادہ لوگوں کی واقفیت نہیں تھی اور کچھ گومگو کے عالم میں تھے لیکن اب یہ مسئلہ درپیش نہیں جسے پس پشت ڈال کر آگے بڑھ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار سولہ میں ہونے والے ایونٹ کی کامیابی نے کسی اور کے بجائے خود انہیں بھی حیران کر دیا اور مشکل حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے مختص کیا جانے والا بجٹ اختتام تک ان کے پاس باقی رہ گیا تھا جسے فرنچائز میں تقسیم کر دیا گیا تاکہ وہ نقصان کے احساس میں مبتلا نہ ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے منافع کی رقم فرنچائز میں تقسیم کی تو اس سے کم از کم اس احساس نے جنم لیا کہ سب ایک اور ایک مقصد کیلئے کام کر رہے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کے اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے بہتر کارکردگی دکھانا ہمارا اولین مقصد ہے۔ باؤلنگ میں ان کی ٹیم کا انحصار انگلش بالر ٹیمل ملز پرہوگا۔ ملز پی ایس ایل میں بیٹسمینوں کے لیے ایک مشکل پیدا کریں گے۔ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے مڈل آرڈر مزید مضبوط ہوگا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جا ری ایک ویڈیو پیغام میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دیانت داری کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ مجھے نئی ٹرافی واقعی پسند آئی اور ٹرافی کو دیکھنے کے بعد لیگ میں کچھ کر دکھانے کے لیے جوش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔سرفراز نے کہا کہ ہمیں لیگ میں اپنے میچ کے لیے کچھ دن باقی ہیں تاہم گزشتہ سال کی طرح اس دفعہ بھی ٹیم کے اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے بہتر کارکردگی دکھانا ہمارا اولین مقصد ہے۔ٹیم کی بالنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی ٹی 20ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم انگلینڈ کے فاسٹ بالر ٹیمل ملز پر انحصار کرے گی۔ملز کو پی ایس ایل میں بیٹسمینوں کے لیے ایک مشکل بالر قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان میں بہت خوش ہوں کہ ان جیسا فاسٹ بالر ہماری ٹیم میں موجود ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کا یوا ین پی سے کہنا تھا کہ اپنے بیٹسمینوں کی صلاحیت سے بھی مطمئن ہوں ،ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے مڈل آرڈر مزید مضبوط ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس مڈل آرڈر میں تھیسارا پریرا اور ریلی روسو ہیں اور ان دونوں کی شمولیت سے ہماری ٹیم کا توازن اچھا ہوگا ۔سرفراز کو ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں نورعلی اور حسان خان سے بھی بڑی توقعات وابستہ ہیں جو ٹیم میں ایمرجنگ کیٹگری سے منتخب ہوکر آئے ہیں۔پی ایس ایل کا پہلا فائنل کھیلنے والی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نور اور حسان دونوں باصلاحیت کھلاڑی ہیں لیکن حسان اس پی ایس ایل میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے جارہے ہیں۔پی ایس ایل کا آغاز 9 فروری کو دفاعی چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاورزلمی کے درمیان میچ سے ہوگا اور 7 مارچ کو لاہور میں فائنل کھیلا جائے گا۔بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن سے قبل شاہد آفریدی اور ان کی ٹیم پشاور زلمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ہربھجن سنگھ نے شاہد آفریدی اور ان کی ٹیم پشاور زلمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار ایک ویڈیو پیغام میں جاری کیا جس میں انھوں نے پشاور زلمی کے کامیاب رہنے کی بھی امید ظاہر کی ہے۔ ماضی میں فیلڈ میں ہربھجن اور آفریدی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوچکا مگر آف دی فیلڈ وہ ایک دوسرے کے دوست ہیں۔