راجہ محمد فاروق حید ر خان کا دورہ میرپور 12تا15فروری تک ہو گا

Published on February 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

4
جملہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر انصر یعقوب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
میرپور(یوا ین پی)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حید ر خان کے دورہ میرپور جو 12تا15فروری تک ہو گا کہ جملہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر انصر یعقوب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ محمد فاروق اکرم ،اسسٹنٹ کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب ،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن چوہدری غلام یاسین ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل قاضی ارشد ندیم ،پرنسپل محترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل پروفیسر ڈاکٹر میاں عبدالرشید ،ڈی ایچ او ڈاکٹر اصغر علی ،ڈی ای او راجہ راشد تراب ،ایکسین بلڈنگ انعام الحق ،ایکسین PHEارشد محمود ،ڈی ایف او راجہ جہانزیب خضر ،سول ڈیفنس آفیسر سردار محمد رفیق ،ڈی ای اوزنانہ شہناز ایوب ،ڈاکٹر فاروق احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ طاہر خالق ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سردار شکیل ،ناظم اوقاف مقصود حسین عباسی ،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک کے علاوہ دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے ۔اجلاس میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے دورہ میرپور کے حوالے سے جملہ انتظامات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات دی گئیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر انصر یعقوب نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حید ر خان کا ضلع میرپور کا دورہ نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے ۔ اپنے اس دورہ کے دوران وزیر اعظم آزادکشمیر ضلع بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کاسنگ بنیاد ؍افتتاح کریں گے اور مختلف عوامی اجتماعا ت میں شریک ہوں گے جبکہ ضلع بھر میں ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی لیں گے ۔اس حوالے سے جملہ ضلعی افسران اپنے اپنے محکموں کے متعلق پراگرس رپورٹ مکمل کر لیں انھوں نے افسران سے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے دورہ میرپور کے دوران تعین کردہ ذمہ داریاں پوری طرح نبھائیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy