پاکستان اور ایران کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں،مرادعلی شاہ

Published on February 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

8
کراچی (یوا ین پی)وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید مضبوطی آتی جارہی ہے ۔ کراچی میں ایرانی قونصلیٹ میں ایران کی83 ویں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان مسلم برادر ملک ہیں اور دونوں کے درمیان خوشگوار بردرانہ تعلقات ہیں جس میں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوطی آتی جا رہی ہے۔تقریب سے خطاب میں وزیراعلی سندھ کاکہناتھاکہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن ایک وسیع المفاد منصوبہ ہے جس سے دونوں ممالک کوفائدہ ہوگا اس کے علاوہ ایران کے تعاون سے سندھ میں چار اسکول اور اسپتال بھی قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان یہ تعاون جاری رہے گا اور انشا اللہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی دونوں ممالک ایک دوسرے کی معاونت کرتے رہیں گے اور دہشت گردی کو شکستِ فاش دیں گے۔تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ سمیت ایرانی قونصل جنرل محمود احمد اور عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes