فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ: 6 افراد ہلاک، 120 سے زائد زخمی

Published on February 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 579)      No Comments

2
اسلام آباد(یوا ین پی)سورے گاؤ: فلپائن میں آنے والے زلزلے سے 6 افراد ہلاک جبکہ 120 سے زائد زخمی ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں کے مختلف شہروں میں رات گئے آنے والے زلزلے کی شدت 6.7 تھی۔ زلزلے کا مرکز صوبائی دارالحکومت سورے گاؤ سے 16 کلومیٹر دور شمالی مغربی علاقے میں زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے باعث زمین کے لرزنے سے لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل لائے، جبکہ زلزلے کے بعد بھی آفٹر شاکس محسوس کیے جاتے رہے، زلزلہ پیما مرکز نے ان آفٹر شاکس کی تعداد بھی 100 کے قریب بتائی۔ زلزلے کی شدت سے سوریگاؤ کی بے شمار عمارات کو نقصان پہنچا جن میں اسٹیٹ کالج، ہوٹل، شاپنگ مال شامل ہیں جبکہ سڑکوں میں بھی جگہ جگہ شگاف پڑگئے۔ حکام کے مطابق زلزلے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ رن وے میں پڑنے والے شگافوں کی وجہ پروازوں کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ انتظامیہ کے مطابق شہر کے مضافات میں موجود ایک پل بھی مکمل طور پر تباہ ہوا۔ عمارتوں کے گرنے اور ملنے تلے دبنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سیکڑوں افراد کو ہسپتالوں میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا جبکہ جنوبی علاقوں میں متعدد میڈیکل کیمپس بھی لگائے جاچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy