پشاور(یو این پی)لکی مروت کے علاقے سے فاٹا ایجوکیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر محب الرحمان کو چار مسلح افراد نے اغوا کرلیا،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے گمبیلا کے قریب ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن فاٹا محب الرحمان داوڑ پشاور سے ایف آر لکی کے دورے پر جا رہے تھے کہ نامعلوم چار مسلح افراد نے انہیں اغوا کرلیا ،اغوا کاروں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کے بیٹے کو تشددکا نشانہ بھی بنایا ،بیٹے کی مدعیت میں گمبیلا چوکی میں اغوا کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے ،پولیس نے واقعہ کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ناکہ بندی سخت کردی ہے اور ایف آر لکی،ایف آربنوں اور ایف آر مستی خیل میں سر چ آپریشن شروع کردیا ہے ۔