سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا
باجوڑ ایجنسی (یوا ین پی)تحصیل ماموند کے علاقے میں بم دھماکے سے 5 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے نجی ٹی وی کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں سڑک کنارے نصب ایک بم کا ناکاہ بنادیا گیا ٗ دوسرا بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا جس سے پانچ سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ٗ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔