کراچی(یو این پی)کاروباری ہفتے کے آخری روزعالمی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 8 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1235 ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد، راولپنڈی ، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 50ہزار300روپے سے بڑھ کر 50 ہزار 500 روپے ہوگئی ،اسی طرح 171روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت43 ہزار285روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت760روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔