لاہور(یوا ین پی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھماکے کی اطلاع ملنے کے فورا بعد انتظامیہ اور پولیس کو امدادی سرگرمیوں اور زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔وزیر اعلی نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں اور صوبائی وزراء4 صحت اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر ہسپتالوں میں جا کر علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کے کام کی نگرانی کا کہا۔ وزیر اعلی شہبازشریف رات گئے تک صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے اور لمحہ بہ لمحہ با خبر رہنے کے ساتھ ضروری ہدایات جاری کر تے رہے۔