لاہور( یو این پی)تحریب کاروں نے 10ماہ 18روز بعد صوبائی دارالحکومت لاہور کو دوبارہ نشانہ بنایا ۔ اس سے قبل لاہور میں27مارچ 2016ء کو ایسٹر کے تہوار کے موقع پر دہشتگردوں نے علامہ اقبال ٹاؤن کے گلشن اقبال پارک میں دھماکہ کیا تھا جس میں بچوں اور خواتین سمیت درجنوں افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو گئے ۔ دہشتگردوں نے 10ماہ اور18روز بعد لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ پر احتجاجی دھرنے کے دوران دھماکہ کیا جس میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو ئے ۔