کوئٹہ (یو این پی)بلوچستان کے شمالی علاقوں میں جمعہ اور ہفتے کو تیز بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ،محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو بلوچستان کے شمالی علاقوں سمیت کوئٹہ،قلات اور ژوب ڈویژ ن میں تیز بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،جس کے بعد ڈائر یکٹر جنرل پی دی ایم اے بلوچستان اسلم ترین نے صوبے کے تما م ضلعی آفسیران کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے جبکہ قومی شاہراہوں پر کسی بھی قسم کی ہنگامی صوتحال سے نبٹنے کے لئے بھی مشنر ی تیار رکھنے کا کہا گیا ،پی ڈی ایم اے نے دور راز علاقوں میں مقیم شہریوں کو بھی گھروں میں راشن اور حفا ظتی اقداما ت کر نے ہدایت دی ہے ۔