فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کرنے سے دہشتگردی میں کمی آئیگی؛عمران خان

Published on February 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

7
پشاور(یوا ین پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا اللہ کاشکرہےتمام ججزمحفوظ رہے، فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کر دیا جائے تو دہشت گردی میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا فاٹاکوعلیحدہ صوبہ بنانامناسب نہیں ہوگا، ضرب عضب کی کامیابی کے بعد ہی فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرلینا چاہیے تھا۔ فاٹا کو کے پی میں ضم کرنے پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔ عمران خان نے کہادہشت گردی کی نئی لہر میں سکیورٹی اداروں کو مزید فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔اس سے پہلے اسلام آباد میں پاناما کیس کی سماعت کے بعد انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے ذہن پاناما میں پھنسے ہیں اور دوسرے امور پر دھیان کے لئے وقت ہی نہیں۔ انٹرویو میں کہا گیا جائیدادیں خریدیں، عدالت میں کہا قطری نے سیٹلمنٹ میں دیں۔ عدالت نے آج کہہ دیا کہ اس حوالے سے کوئی دستاویزات موجودنہیں۔چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شریف خاندان جبکہ چودھری نثار اور خواجہ آصف سمیت حکومتی وزرا بھی یہ کہتے رہے کہ بیرون ملک پراپرٹی خریدی گئی لیکن عدالت میں کہتے ہیں کہ قطری شہزادے نے دی۔ ایسے تضادات ان کے جھوٹ کا پول کھولنے کے لئے کافی ہیں۔عمران خان نے شریف خاندان کی جانب سے قطری شہزادوں کے حوالوں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بادشاہوں کے دوست بادشاہ  ہی ہوتے ہیں لیکن  ایسی دوستیوں کی قیمت عوام کو چکانا پڑتی ہے اور یہی کچھ پاکستانی عوام کے ساتھ ہو رہا ہے۔چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ منی ٹریل کو ثابت کرنے کے لئے اسحق ڈار کا اعترافی بیان موجود لیکن ادارے وزیراعظم نوازشریف کو بچا رہےہیں۔ عدالتیں جو فیصلہ کریں گی انہیں قبول ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes