بوریوالہ(یوا ین پی)حکومت پنجاب کی پریشرہارن والی گاڑیوں کے خلاف مہم تیزکرنے کی ہدایت ۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے بوریوالہ سمیت صوبہ بھرکے اضلاع کی ضلعی حکومتوں اورپولیس حکام کو نیلی بتی،کالے شیشے،بغیرنمبرپلیٹس اورپریشرہارن والی گاڑیوں کے خلاف مہم تیزکرنے کی ہدایت جاری کی ہے اورکہاگیاہے کہ حکومتی قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے اورغفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے اس سلسلہ میں ضلعی حکومت نے احکامات پرعملدرآمدشروع کردیاہے۔