کراچی (یو این پی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیہون میں ہونے والے دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انھوں نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ اور کمشنر حیدرآباد شاہد پرویز سے فون پر بات کرتے ہوئے اپنے حلقے میں ہونے والے دھماکہ کی تفصیلات معلوم کیں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو جائے وقوع پر پہنچ کرزخموں کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے سیہون اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی بھی ہدایات کیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ دہشتگرد نہ مسلمان ہیں نہ ہی انسان۔ انہوں نے اپنے حلقے کے اہم لوگوں کو زخمیوں کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت کی۔