جدہ (زکیر احمد بھٹی یو این پی ) راہِ روحانیت میں صوفی ازم کی مقدس اور اولیاکرام کی عقیدت مند معروف سماجی کارکن قیصر عباس سپرا.علی عابداٹهوال.آصف سپرا .صدام وڑایچ سیون شریف میں لال شعباز قلندرکے مزار پر خودکش حملہ کی شدید الفاظ مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالم دہشت گردوں نے سیون شریف کی سر زمین کو خون سے سرخ کر دیا جسے لعل شہباز کے قدموں نے بلا تفریق رنگ ونسل و مذہب محبت ،امن اور پیار سے سر سبز کیاتھا انہوں نے انسانوں کی شکل میں معاشرے میں دندنانے والے دہشت گرد بھیڑیوں کو گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا اس حملے میں ہلاک ہونے والے زائرین اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ عوام کے تحفظ یقینی بنائے اور عوام کی جان و مال کا کا خیال رکھا جائے اور حکومتی اقدامات بروکار لائیں