ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔مرکزی اراکین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کاشہداکے لواحقین کیساتھ دلی دکھ کا اظہار

Published on February 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

UNP logo

فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ’’ملک بھر میں تیزی سے پھیلتی ہوئی دہشت گردی کی تازہ لہر ‘‘کے حوالے سے لاثانی سیکرٹریٹ پراہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا،جس میں لاہور ،پشاور،سیہون شریف سمیت ملک بھر میں ہونیوالی چاردنوں کے اندراندر آٹھ سے زائد بڑی بڑی وارداتوں کوحکو مت اورحکومتی اداروں کی نااہلی کاواضح ثبوت قراردیا۔درگاہوں سمیت نہتی عوام پر حملے کرنیوالے اللہ کے غضب سے نہیں بچ سکیں گے کیونکہ اولیاء اللہ کے دشمنوں کے ساتھ اللہ کا اعلان جنگ ہے ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے مرکزی عہدیداران نے شہداکے بلندی درجات کی دعاکی اورلواحقین کیساتھ دلی دکھ کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog