راولپنڈی(یوا ین پی) پاک فضائیہ کے طیاروں نے افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے وچہ بی بی میں بمباری کی ہے۔ بمباری میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کو رات گئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی کارروائی کے دوران دہشتگروں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے وچہ بی بی میں دہشتگردوں کے دوبارہ منظم ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔