پاک افغان طورخم بارڈڑ تیسرے روز بھی بند رہا ، سیکورٹی ہائی الرٹ

Published on February 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

14
لنڈی کوتل(یوا ین پی) سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پاک افغان بارڈر طورخم تیسرے روز بھی بند رہا ، طورخم بارڈر کی بند ش کی وجہ سے پاک افغان شاہراہ پر تجارتی گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی ہے جس کی وجہ سے دونوں اطراف سے ٹرانسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،بارڈر کی بندش کی وجہ ملک میں ہونے والے حالیہ خود کش دھماکے ہیں، سیکورٹی ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر سیکورٹی فورسز نے اضافی نفری تعینات کر دی ہے اور کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے نمنٹنے کے لئے ایف سی اور خاصہ دار فورس کے جوان چوکس ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes