ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ ضلع میں پولیو مہم کا اضافی ڈوز آئی پی وی پچھلے ہفتے سے شروع ہوا مگر عوام لا علم، پولیو آگاہی مہم کے اشتہارات کے لاکھوں روپے آپس میں مل بھانٹ کر کھالیے،ٹھٹھہ کی عوام میں تشویش کی لہر،ٹفصیلات کے مطا بق ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 13 سے 20فیبروری تک ہونے والے پولیو کے اضافی ڈوز آئی پی وی کے سلسلے میں ٹھٹھہ ٹاون اسپتال میں اب تک صرف 250 بچوں کی ویکسینیشن ہوسکی ہے، وہاں پر موجود اسٹاف نے میڈیا کے نماندوں سے بات کرتے ہوے بتایا کے ٹھٹھہ کی عوام کو آگاہی ہونے کے باوجود ٹھٹھہ کے لوگ بچوں کو ویکسین نہیں کروارہے ہیں،جبکے دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کے ہمیشہ پولیو کے حوالے سے اخباروں میں اشتہارات لگاے جاتے ہیں جس سے سب شہریوں کو پتا چل جاتا تھا مگر اس بار ٹھٹھہ کے محکمہ ہیلتھ کے بالا افسرانوں نے نہ ہی اعلانات کرواے ہیں اور نہ ہی اخبارات میں بتایا ہے، ٹھٹھہ کے شہریوں کے مطابق انہیں اس مہم کا پتاہی نہیں چل سکا ،پولیو کی مہم کی کامیابی کے لے ضرورت اس بات کی ہے کے ضلع انتظامیہ اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کسی بھی مہم سے پہلے عوام کو آگاہی دی جاے تاکے لوگ اپنے بچوں کو باآسانی ویکسینیشن کرواسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چائنیززبان سکھانے کے لے ٹھٹھہ شہر میں پرائیویٹ اسکول(سمارٹ) میں کئے گئے ایڈمیشن میں بے قائدگی
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا ’’ بی بی ایس وائی‘‘ بینظیر بٹھو شہید پروگرام کے تحت پاکستا ن کی عوام کو چائنیززبان سکھانے کے لے ٹھٹھہ شہر میں پرایویٹ اسکول(سمارٹ) میں کے گے ایڈمیشن میں بے قائدگی ، سفارش اور رشوت کے بنیاد پر ایڈمیشن دے گے،تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا’’ بی بی ایس وائی‘‘ بینظیر بٹھو شہید پروگرام کے تحت پاکستا ن کی عوام کو چاےنز زبان سکھانے کے لئےٹھٹھہ شہر میں قائم سینٹر میں ٹوٹل 112 طلبات تعلیم حاصل کررہے ہیں جن میں سے صرف 46 طلبات رجسٹرڈ ہو سکے ہیں ،قائم کے گے سینٹر میں میرٹ کو نظرانداز کرتے ہوے سفارش اور رشوت کے تحت ایڈمیشن دے گے بہت سارے شاگردوں کو عمر زیادہ ہونے کی بنیاد پر ایڈمیشن نہیں دیاگیا، جب کے ’’ بی بی ایس وائی‘‘ کے فارم میں حکومت کی جانب سے عمر کی کوئ قید مقرر نہیں کی گئ ہے، ٹھٹھہ کے پرائویٹ سمارٹ اسکول میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے ہر فارم پر 100 کی فیس لینے اور سفارش اور رشوت کے عیوض غریب لوگوں کو چائنز لینگویج کے کلاسز میں ایڈمیشن نہ دے کر ٹھٹھہ ضلع کے عوام کو مزید پیچھے دھکلینے کی کوشش جاری ہیں جب کے عمر کے زیادہ ہونے کے باعث شاگردں کو ایڈمیشن نہ ملنے کے باوجود ان کو سمارٹ اسکول کی جانب سے ہر ایکٹوٹی کا ایس ایم ایس آرہا ہے ، اس پروگرام میں ایڈمیشن نہ ہونے والے شاگردوں کا کہنا ہے کے پڑنے کے لے عمر کی کوئ قید نہیں ہوتی مگر ان سینٹرزکی انتظامیہ نے یہاں کے مقامی لوگوں کو ان کے تعلیم کے بنیادی حق سے محروم کردیا ہے،اسی سینٹر میں ایک نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک طالب نے بتایا کے ہم سے 8000 روپے ماہانہ لے کرچائنز لینگویج کا کرس کروایا جارہا ہے، ٹھٹھہ شہر کے مقامی لوگوں نے وزیرِاعظم پاکستان ،ماروی میمن، اور اعلیٰ احکام سے گزارش کی ہے کے ایسے پرائیویٹ سینٹروں میں ہوے کپشن کی جانچ کرواکے غریب لوگوں کے تعلیم کے حق کو دلوایا جاے