کینو کے چھلکوں کا وہ فائدہ جسے جان کر آپ انہیں ضائع نہیں کریں گے

Published on February 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 556)      No Comments

 نیویارک(یواین پی) آپ نے مالٹے یا کینو تو کھائے ہوں گے، ان میں موجود وٹامن سی کی وجہ سے جسم کوتوانائی ملتی ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کے چھلکوں سے بھی آپ کئی طرح کے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔آئیے آپ کو ان کے چھلکوں کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔ کریں گے*انہیں کاٹ کر خشک کریں اور اس سے مزیدار چائے کا لطف اٹھائیں، یہ چائے بھی وٹامن سی سے بھرپور ہوگی۔
*اگر آپ کپڑوں سے بدبو دور کرنا چاہتے ہیں تو کینو یا مالٹے کے چھلکے کاٹ کر خشک کرلیں اور انہیں الماری میں رکھ دیں، کپڑوں میں سے خوشبو آنے لگے گی۔
*انہیں ابال کر نہانے والے پانی میں شامل کرنے سے جسم سے خوشبو آئے گی اور آپ کی جلد تازہ رہے گی۔
*ان میں موجود تیزابیت کی وجہ سے دانتوں کو چمکایا جاسکتا ہے۔اگلی بار اپنے دانتوں کو ان چھلکوں سے صاف کریں اور فرق دیکھیں۔*ان چھلکوں کو جلد پر ملنے سے آپ کے قریب کیڑے مکوڑے نہیں آئیں گے، مچھروں سے بچنے کے لئے بھی یہ ایک آزمودہ نسخہ ہے۔
*اگر چولہے پر چکنائی کے داغ لگ جائیں تو اسے کینو کے چھلکوں سے صاف کرنے سے وہ چمک جائے گا۔
*چھلکوں کو سرکے میں بھگو کررکھیں اور اس کی مدد سے داغ اور نشانات کو صاف کریں۔
*ان چھلکوں کو کاٹ کر سوکھالیں اور انہیں گھر کی سجاوٹ کے لئے کسی شیشے کے برتن میں ڈال کررکھیں، گھر خوبصورت لگے گا۔
*ان چھلکوں کو سوکھانے کے بعد اچھی طرح پیس کر سفوف بنالیں، اب اس سفوف کو شہد میں اچھی طرح حل کریں اور چہرے پر ماسک کے طور پر استعمال کریں۔
*اگر آپ کچن میں موجود کچرے کی بو سے پریشان ہیں تو باسکٹ میں کینو کے چھلکے ڈال دیں، ناگوار بو کا خاتمہ ہوجائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes