لاہور ( یو این پی ) فوک گلوکار اشرف مرزا نے یو این پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے نئے گیت تیری گلی ہن سجناں نئی اونا سوشل میڈیا پر دهوم مچانے کے لئے تیار ہے اس گیت کی شاعری زکیر احمد بھٹی کی ہے اشرف مرزا نے کہا کہ یہ میرا ریلیز ہونے والا نیا گیت ہے جس کی ویڈیو مارچ کے پہلے ہفتے میں مختلف ٹی وی چینل پر آن ائیر ہو گی ابھی اس گیت کی آڈیوز ہی مختلف ایف ایم ریڈیو چینل پر آن ائیر ہوا ہے اس گیت کی ویڈیو پر میں شکریہ ادا کرتا ہوں احتشام قیوم ملک عمران اور پرموٹر استاد عبدالرشید کا جنہوں نے میرے ساتھ بہت زیادہ تعاون کیا ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ شائقینِ میوزک کو نئے سے نیا گیت سننے کو دوں امید ہے کہ میرا یہ گیت جب ویڈیو میں ریلیز ہو گا میرے چاہنے والوں کو پسند آئے گا