انقرہ (یوا ین پی) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ترکی کے تین روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے ترکی کے وزیر کھیل نے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا استقبال کیا ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود اور انقرہ کے قونصل جنرل بھی ہوائے اڈے پر موجود تھے وفاقی وزراء شاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں وزیر اعظم پاک ترک اعلٰی سطح سٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاس میں آج شرکت کریں گے اعلٰی سطح سٹریٹجک تعاون کونسل کا پانچواں اجلاس کل جمعرات کو انقرہ میں ہو رہا ہے وزیر اعظم نواز شریف اور ترک وزیر اعظم اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے ترک قیادت سے دو طرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہو گی وزیر اعظم نوا زشریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے وزیر اعظم اظہار یکجہتی کے لیے ترک پارلیمینٹ کا دورہ بھی کریں گے۔