چکوال، رکن پنجاب اسمبلی ملک ظہور انور طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

Published on February 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 737)      No Comments

3
چکوال(یو این پی) رکن پنجاب اسمبلی ملک ظہور انور تین سال کی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم 2013میں مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر حلقہ پی پی23چکوال چار سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے وہ اس سے قبل 2008کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر اسی حلقے سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ ملک ظہور انور 2013کے انتخابات میں کامیابی کے فوراً بعد کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئے اور2 سال تک امریکہ میں علاج کرواتے رہے مگر بلآخر ڈاکٹروں نے مرض کو آخری سٹیج قرار دیتے ہوئے انہیں واپس وطن بھیج دیا۔وہ اپنے آخری ایام میں لاہور میں اپنا علاج کرواتے رہے۔ ملک ظہور انور بنیادی طور پر بیورو کریٹ تھے اور وہ گریڈ22کے وفاقی سیکرٹری کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے اور اس کے بعد سیاست کے میدان میں آئے۔ 2002کے انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کا ٹکٹ ہونے کے باوجود آزاد امیدوار کرنل سلطان سرخرو نے انہیں شکست دے دی تھی۔ ظہور اعوان سابق چیئرمین پیمرا مشتاق ملک کے بھائی تھے۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کا آبائی گاؤں کوٹ قاضی تحصیل لاوہ ضلع چکوال ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog