دعا ہے کہ ’’آج‘‘ کیس کا فیصلہ آجائے،عمران خان

Published on February 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

5
اسلام آباد (یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دعا کرتا ہوں آج جمعرات کو کیس کا فیصلہ آجائے،ساری حکومت شریف خاندان کی کرپشن بچانے میں لگی ہوئی ہے، نیشنل ایکشن پلان سمیت ملک میں کوئی کام نہیں ہورہا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک خاندان نے اپنی کرپشن کر نے اوربچانے کے لیے ادار ے تباہ کردئیے۔پاناما پیپرز میں آنیوالے440افرادپرایف بی آرکاکیارویہ تھاسب کوپتاچل گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب پر پنجاب میں ایف آئی آر کٹی ہوئی ہیں، مجھے اشتہاری بنایا ہوا ہے۔میرا نام پانامامیں نہیں لیکن پھر بھی میرا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا۔ مجھے بلیک میل کیا گیا کہ پاناما کیس سے پیچھے ہٹ جاوں۔عمران خان نے مزید یوا ین پی سے کہا کہ شریف فیملی کی منی ٹریل قطری ہے۔ہمارے ٹیکس کے پیسے اٹارنی جنرل کو ملتے ہیں لیکن وہ شریف خاندان کے لیے عدالت میں کھڑے تھے۔ اآج جمعرات تک کیس ختم ہوجائے کیونکہ ان میں سے ایک شخص کل تک پاگل ہوجائیگا۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محمدزبیر کو ضمیر بیچنے پر گورنرشپ مل گئی ہے۔پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ ہو گا قبول کریں گے ، عمران خان نے کہا کہ پاناما کیس کی سماعت سے نئی تاریخ رقم ہورہی ہے ، ، عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نے پاکستان میں لفافہ صحافت متعارف کروائی جس کے صحافت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ، انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ پاناما کیس کا انجام قریب ہے اور ایک دو دن میں اس کیس کا فیصلہ آجائے گا ۔ ہمیں سپریم کورٹ کا شکر گزار ہونا چاہیئے کیونکہ یہاں کیس کی سماعت ہونے سے عوام کو نواز شریف کی کرپشن کے حوالے سے آگاہی ہوئی ، سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ دے دی ہمیں امید ہے کہ اس سے ملکی سیاست میں بہتری کی راہ ہموار ہوگی ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوام کو انصاف فراہم کرنے کے تمام ادارے سب کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، نیب پر کسی کو اعتماد نہیں جب کہ ایف بی آر کو کرپشن کی تحقیقات میں دلچسپی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے ایسے تباہ نہیں ہوئے بلکہ تباہ کیے گئے ہیں اور اب بھی ادارے ہی تباہ ہوں گے کیونکہ ان کی بولیاں لگ رہی ہیں۔چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایف بی آر اور نیب جیسے ادارے چھوٹے لوگوں کو نوٹس بھیجتے ہیں، کاروباری طبقے کوسب سے زیادہ نقصان ان ہی اداروں نے پہنچایا، ایف بی آر پیسے جمع کرنے کی بجائے سودے بازی کرتا ہے اور پاناما میں نام آنے والے 440 افراد پرایف بی آر کا کیا رویہ تھا سب کو پتہ چل گیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ پولیس غیر سیاسی ہے اور مجھے کے پی کے کی پولیس پر فخرہے، ہم پولیس کی بھرتی کے پیسے نہیں لیتے بلکہ میرٹ پر بھرتیاں کرتے ہیں، کوئی نہیں کہتا کہ کے پی کے کی پولیس کرپٹ ہے یا یہاں رینجرزکو آنا چاہیئے۔ عمران خان نے سپریم کورٹ کے باہر اور اندرصحافیوں کیساتھ بدسلوکی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی ارکان کو نظر آرہا ہے ان کے حالات برے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题