کوئٹہ(یوا ین پی)کوئٹہ پولیس نے مختلف علاقوں میں 12افراد کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ہفتہ کوکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ناکوں پر 12افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھے۔ ان افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کے تحت مشکوک افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔