جھنگ : سوشل ویلفیئراور خدمت کارڈ کے اجراء میں مبینہ خورد برد کا انکشاف

Published on February 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 629)      No Comments

5
جھنگ(یواین پی )جھنگ میں نابینا افراد کے سوشل ویلفئیر فنڈز اورخدمت کارڈ کے اجراء میں خرد برد کا انکشاف ہوا ہے، 1200 نابینا افراد میں سے صرف 40 فیصد افراد ہی بینائی سے محروم نکلے جبکہ ماہانہ 1200 روپے حاصل کرنے والے 7 سو افراد محکمے کو ہی آنکھیں دکھا گئے۔تفصیلات کےمطابق 2015 میں حکومت پنجاب نےنابینا افراد کو خدمت کارڈکے ذریعے1200 روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا تو جھنگ میں محکمہ سوشل ویلفیر اور بیت المال نے ملی بھگت کرکے 1204 افراد کو نابینا ہونے کا سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا، 2017 میں ان افراد کے کوائف کا ازسر نو جائزہ لیا تو ماہانہ 1200 وصول کرنے والے 700 افراد نابینا تھے ہی نہیں700 سے زائد تندرست افراد 2 سالوں سے سرکار کو ماموں بنا رہے ہیں، دوسری جانب محکمہ صحت کے ملازمین نے بھی فزیکل ٹیسٹ میں تندرست افراد کو نابینا ظاہر کرتے ہوئے درجنوں سرٹیفکیت جاری کر دیئے، اب انتظامیہ غفلت کے کارنامے سابقہ عہدیداروں پر ڈال رہی ہے۔ خدمت کارڈ کی خاطر محکمانہ ملی بھگت سے جہاں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا تھا وہی اب بھی 250 سے زائد نابینا افراد کو سرکاری امداد سے محروم ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog