فیس بک میں تیکنیکی خرابی سے صارفین پریشان

Published on February 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 734)      No Comments

13
لاہور(یواین پی )فیس بک میں تیکنیکی خرابی نے دنیا بھر میں صارفین کو اس سوشل میڈیا کو استعمال کرنے سے روک دیا۔ یہ مسئلہ فیس بک کے انفراسٹرکچر کے کچھ حصے کام نہ کرنے کی وجہ سے پیدا ہوا تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ کچھ افراد کو عجیب الرٹ ملیں جیسے سائٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے تمام پیغامات اسپام ہونے کی وجہ سے ڈیلیٹ کردیئے گئے ہیں۔ دیگر کو لاگ ان اسکرین پر واپس بھیج دیا گیا اور یہ لکھا آیا کہ ان کے اکاﺅنٹس ویری فائیڈ نہیں ہیں۔ سب سے تشویشناک پیغام صارفین کے سامنے یہ آیا کہ ان کے اکاﺅنٹس ہیک ہوگئے ہیں لہذا وہ سائن آﺅٹ ہو یا اپنے پاس ورڈ کو تبدیل کرلیں۔ اسی طرح کچھ افراد کو پاس ورڈ بدلنے کا کہنا گیا مگر ان کا موجودہ پاس ورڈ سائن ان ہونے کے لیے کام ہی نہیں کررہا۔ یہ مسئلہ ویب سائٹ ڈاﺅن ڈیٹیکٹر سامنے لائی جس کے مطابق یہ ممکنہ طور پر فیس بک کے سیکیورٹی ٹولز ہیں جو لوگ کو اکاﺅنٹس میں سائن ان ہونے سے روک رہے ہیں۔ یہ مسئلہ دنیا کے مختلف حصوں کے صارفین کو پیش آرہا ہے تاہم سب سے زیادہ یورپ اور امریکا میں لوگ متاثر ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy