لاہور(یواین پی) دنیا بھر میں رقبہ اور پیداوار کے لحاظ سے چین سرفہرست ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں لوکاٹ کا زیر کاشت رقبہ 814 ہیکڑز ہے اور صوبہ میں سالانہ 4 ہزار 414 ٹن لوکاٹ کی پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ ہارئی کلچر کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ لوکاٹ ایک سدا بہارو پھلدار پودا ہے۔ پاکستان میں اس کی کاشت خیبر پختونخوا اور پنجاب میں کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مردان، پشاور، ہزارہ اور راولپنڈی ڈویژن لوکاٹ کی کاشت کیلئے موزوں علاقے ہیں۔