اسلام آباد: (یو این پی) وفاقی حکومت نے ای سی او سمٹ کے لئے سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت یک مارچ کو کو جڑواں شہروں میں عام تعطیل ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ای سی اور سمٹ کانفرنس یکم مارچ سے شروع ہو رہی ہے، کانفرنس کے سیکورٹی پلان کے لیے وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت راولپنڈی اور اسلام آباد میں سرکاری دفاترز اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ہو جائے گی ، جبکہ یکم مارچ کو جڑوا شہروں میں عام تعطیل ہو گی۔