انڈونیشیا میں بم دھماکہ، فائرنگ کے تبادلہ کے بعد حملہ آور گرفتار

Published on February 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

666
جکارتہ: (یو این پی) انڈونیشیا کے شہر بینڈنگ کے پارک میں بم دھماکے ہوا ہے تاہم اس سے کسی کے زخمی ہونے اطلاعات نہیں۔ پولیس نے جزیرہ جاوا کے بڑے شہر میں بم دھماکے کو دہشت گرد نیٹ ورک سے منسلک کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکے کے آدھ گھنٹے کے بعد حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا، بم دیسی ساختہ تھا اور اس کے لئے پریشر ککر کا استعمال کیا گیا تھا۔ بم دھماکے کے بعد حملہ آور قریبی عمارت میں چھپ گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق مسلح پولیس اہلکاروں اور حملہ آور کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کا تبادلہ ہوا۔ مقامی پولیس سربراہ اینٹن چارلیان کا کہنا ہے کہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے اور اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور کا تعلق دہشت گرد نیٹ ورک سے ہے، فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور زخمی ہوا ہے اور اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes