لاہور(یواین پی) پاکستان کی تاریخ کی پہلی سائکو تھرلرفیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ کا پہلا ٹیز سوشل میڈیا پر جای کردیا ذرائع کے مطابق آؤٹ فیلڈرز فلمز کے بینر تلے فلم ’’ہوٹل‘‘ کے ٹیزر کو لوگوں نے بڑی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا اوراپنے تاثرات میں توقع کی کہ اس طرح کی فلمیں ہماری فلمی انڈسٹری میں اور بننی چاہئیں، اچھے اسکرپٹ اور نئی کاسٹ کے ساتھ اچھی ڈائریکشن کو عوام اسکرین پر دیکھنے کی خواہشمند ہے، فلم کے ٹیزر کو نوجوانوں کی بڑی تعداد نے پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا اور وہ فلم کو اسکرین پر دیکھنے کی جلد خواہش رکھتے ہیں، دبئی سے ٹیلی فون پرخصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر خالد حسن خان نے بتایا کہ اس کی ایڈیٹنگ دبئی میں کی جا رہی ہے،پاکستانی پریس اور دیگر اخبارت نے جس طرح سے فلم کی دوران شوٹنگ پذیرائی کی اور فلم کی کہانی اور تصاویر کو پسند کیا اس کے لیے ’’ہوٹل‘‘ کی پوری ٹیم دلی طور سے شکرگزار ہے اسی لیے ہم نے پہلا ٹیزر سوشل ویب سائٹ پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا اور انشااللہ توقع ہے کہ کہ فلم کو 2014 ء میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب عمارات، امریکہ اور انگلینڈ سمیت دوسری ریاست میں نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا، فلم کی کہانی چونکہ بھارتی ہے جس میں میرا اپنے شوہر کے ساتھ ٹیکسی میں سفر کرتے ہوئے ایک شہر سے دوسری جگہ جا رہی ہوتی ہیں، راستے میں رات ہو جاتی ہے اور وہ ایک ہوٹل میں ٹھہرنے کا سوچتے ہیں اور وہاں میرا کی ملاقات اپنی اس چھوٹی بہن سے ہوتی ہے جوکہ پیدا نہیں ہوئی، فلم میں فلمسٹار میرا کے علاوہ دیگرمرکزی کرداروں میں ہمایوں گیلانی، نیہا انیل، نسرین جان، عبید اللہ زبیر، صادق امین، محمد احمد، نبیل، بیلہ ناز، ذکیہ خان، نساء جبیں، طارق جمال، فرخ دربار، اکبر خان، بابر اسلم، انیس راجہ(مرحوم) نوید بلوچ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، مزید بات چیت میں بتایا کہ وہ طلال فرحت کے ساتھ اپنی آنے والی دوسری فیچر فلم کی کاسٹنگ کر رہے ہیں جس کے آڈیشن جاری ہیں اوریہ آڈیشن انشااللہ جنوری میں فائنل ہو جائیں گے جس کے بعد فلم کی شوٹنگ شروع کر دی جائیگی.