اسلام آباد(یو این پی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا پندرہ روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہو گا۔ پٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 52 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔ مٹی کے تیل کی قیمت 44 روپے برقرار رکھی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔