پی ایس ایل کے مخالف’’ عمران ٹھاکرے‘‘ کو بھارت بھجوا دینا چاہیے ،عابد شیر علی

Published on March 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

4
ملتان(یو این پی ) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے پر تنقید کر کے ملک کو نقصان پہنچایا ہے اور جو کام بھارت نہیں کر سکا وہ خان صاحب نے کر دیا،’’عمران ٹھاکرے‘‘ کو بھارت بھجوا دینا چاہیے،پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ظلم کے بیان پر عمران خان کو شرم آنی چاہیے۔ملتان میںیوا ین پی سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ظلم کے بیان پر عمران خان کو شرم آنی چاہیے،عمران خان ناصرف دہشت گردوں کے سب سے بڑے سہولت کار ہیں بلکہ یہ اسلام آباد میں دہشت گردوں کا دفتر بھی قائم کرنا چاہتے تھے، انہوں نے پاکستان کو توڑنے کی سازش کی اور نفرت کا بیج بویا ہے تاہم جو کام بھارت نہیں کرسکا وہ عمران خان نے کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بال ٹھاکرے کے چھوٹے بھائی ہیں اوربال ٹھاکرے کی زبان بولنے والے کو بھارت بھجوا دینا چاہیے۔عابد شیرعلی نے کہا کہ شاہ محمود بتائیں دربار سے ملنے والے کروڑوں روپے سے کتنی بیواں کیسر پر ہاتھ رکھا، مخدوموں کے ڈبل شاہ کو بھی اب حساب دینا ہوگا جب کہ جہانگیر ترین ڈاکو ہے اور اس کا منشی عمران خان ہے، جہانگیر ترین نے کسانوں کا مال کھایا اور استحصال کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy