اسلام 2070 تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا، امریکی رپورٹ

Published on March 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 546)      No Comments

5
اسلام آباد(یو این پی ) دنیا بھر میں اس وقت عیسائیوں کی  تعداد سب سے زیادہ ہے لیکن 2070 تک اسلام  کے ماننے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہوگی۔عالمی امور پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ” پیو ریسرچ سینٹر” کی جانب سے حال ہی میں دنیا کے سب سے مقبول مذہب سے متعلق کی گئی تحقیق کے مطابق آبادی کے اعتبار سے اسلام دنیا کا تیزی سے ترقی کرنے والا مذہب ہے جس کے ماننے والوں کی تعداد 2010 تک 1.6 بلین تھی جو دنیا کی آبادی کا 23 فیصد ہے جب کہ اس کے مقابلے میں عیسائیت  کے ماننے والے افراد کی تعداد 2.2 بلین تھی جو دنیا کی مجموعی آبادی کا 31 فیصد بنتا ہے۔پیو ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق اگلے 53 سال کے دوران دنیا بھر میں مسلمانوں کی آبادی میں 9 فیصد تک اضافہ ہونے کا امکان ہے اور 2070 میں مسلم آبادی مسیحی مذہب کے ماننے والوں سے زیادہ ہوجائے گی اور 2100 تک دنیا بھر میں مسلم آبادی 34.9 فیصد کے ساتھ کسی بھی مذہب کے مقابلے میں زیادہ ہوگی۔پیو ریسرچ نے  اپنی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے ہاں کسی بھی مذہب کے مقابلے میں زیادہ بچے ہوتے ہیں اور اوسطاً مسلم خاتون 3.1 بچوں کو جنم دیتی ہے جب کہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنی والی خاتون اوسطاً 2.3 بچے جنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نقل مکانی کی وجہ سے بھی مسلم آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور خاص طور پر شمالی امریکا اور یورپ میں مسلم آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے 62 فیصد مسلمان انڈونیشیا، بھارت، پاکستان، بنگلادیش، ایران اور ترکی میں بستے ہیں جب کہ 2050 تک آبادی کے اعتبار سے انڈونیشیا کے مقابلے میں بھارت سب سے بڑا مسلمانوں کی آبادی والا ملک ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال امریکا میں مسلمانوں کی آبادی 3.3 ملین تھی جو امریکا کی مجموعی آبادی کا ایک فیصد ہے تاہم 2050 تک مسلمانوں کی آبادی میں 2.1 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog