ٹیکسلا: پانچویں کلاس کی طالبہ اغوا کے بعد قتل

Published on March 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

6
 ٹیکسلا(یو این پی )ٹیکسلا میں درندگی کی انتہا پانچویں کلاس کی بچی کو اغواءکے بعد قتل کردیا گیا لاش دو روز بعد پل کے نیچے سے مل گئی۔ پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کےمطابق ٹیکسلا میں اسماعیل آباد کے کا علاقہ میں  2روز پہلے پیش آیا اغواءکا واقعہ پیش آگیا ۔  پانچویں کلاس کی طالبہ عائشہ اغواءہوئی  گھر والوں نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی۔۔تلاش شروع ہوئی شک پر 2ملزمان کامران اور تیمور پکڑے گئے۔۔پولیس نے ذرا سی سختی کی تو دونوں نے زبان کھولی کہ انہوں نے ہی عائشہ کواغواءکیا۔ پھر زیادتی کے بعدگلا دبا کر قتل کر دیااورلاش ایمرجنسی باغ کے پل سے نیچے پھینک دی۔ ملزمان کے اس اعتراف پر پولیس کی ٹیم ایمرجنسی باغ پہنچی اور پل کے نیچے سے بچی کی لاش برآمد کر لی۔ ایس ایچ او صدر واہ یاسر کیانی کاکہنا ہے کہ ملزمان نے 27فروری کو بچی کو اس کے گھر سے اغواءکیا۔ دونوں ملزمان کی نشاندہی پر ہی لاش برآمد کی۔ ملزمان کےخلاف تھانہ صدر واہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题