واقعے کی تحقیقات شروع کردی،پولیس،متوفی کو مرگی کا مرض لاحق تھا اور وہ کئی عرصے سے بیمار تھے،اسپتال ذرائع
پشاور(یو این پی)لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے ٹی ایم او ڈاکٹر مرتضی ڈاکٹرز ہاسٹل میں پراسرار حالت میں مردہ پائے گئے۔دیر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مرتضیٰ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں تعینات تھے۔ جمعرات کی صبح وہ ہاسٹل میں اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔پولیس نے اس وقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تاہم اسپتال ذرائع کے مطابق متوفی کو مرگی کا مرض لاحق تھا اور وہ کئی عرصے سے بیمار تھے۔ صبح باتھ روم میں نہانے گئے جہاں وہ جاں بحق ہوگئے۔