مومینہ مستحسن نےدبئی میں محفل لوٹ لی

Published on March 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

2
دبئی(یو این پی ) معروف گلوکارہ مومینہ مستحسن نے دبئی میں اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل کر سب کومتاثر کیا۔ انھوں نے اپنی ویڈیو ٹویٹر پر شئیرکی۔پی ایس ایل کے لیے دبئی میں موجود مومینہ نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوٹل کے باہر کرکٹ کھیلی۔ انھوں نے سلو گیندوں پر خوب شاٹس لگائے۔ مومینہ کو آؤٹ کرنے میں بالر کو دشواری کا سامنا کرناپڑا۔مومینہ نے بالنگ میں بھی خوب جوہر دکھائے۔ مومینہ نے دائیں ہاتھ سے ہلکی گیندکرواکر خود کو اچھا کرکٹر ثابت کیا۔اس موقع پر مومینہ کا جوش دیدنی تھا۔ مومینہ کے ساتھ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بسمہ معروف بھی موجود تھی۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹو کے لیے مومینہ اسلام آباد یونائیٹیڈ کی ایمبیسڈرتھیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog