بھارت میں خا تو ن کو زند ہ جلا دیا گیا

Published on March 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

3
نئی دہلی (یو این پی ) بھارت میں نا اہل ڈاکٹر کی جانب سے ایک خاتون کو موت کا سرٹیفیکیٹ جاری ہونے کے بعد زندہ جلا دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر نوائیڈہ کی رہائشی ایک خاتون کو پھیھٹروں میں انفیکشن کے باعث شردھا ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ اس کے شوہر کو دے دیا بعد ازاں اس کا شوہر اپنی بیوی کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے اسے ضلع علی گڑھ لے گیا ۔ خاتون کے بھائی کو اپنی بہن کی موت پر شبہ گزرا اس نے فوری طور پر علی گڑھ پولیس سے رابطہ کیا ۔ تاہم پولیس جب خاتون کی آخری رسومات کو رکوانے کے لئے پہنچی تو اس وقت تک اس کے جسم کا ستر فیصد حصہ جل چکا تھا ۔ بعدازاں ڈاکٹروں کا دو رکنی پینل تشکیل دیا گیا جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ خاتون کی موت بیماری سے نہیں بلکہ جلنے سے ہوئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes