دبئی(یو این پی ) پی ایس ایل فائنل کیلئے ایک اور اچھی خبر، قذافی اسٹیڈیم میں شائقین ڈیرن سمی کے چوکے چھکے بھی دیکھ سکیں گے۔ پشاور زلمی کے کپتان نے پی ایس ایل فائنل کیلئے لاہور آنے کا اشارہ دے دیا۔ شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ ڈیرن سمی کے پاکستان آنے کا باضابطہ اعلان پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ کے اختتام پر کیا جائے گا۔ زلمی ٹیم کے بیشتر غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلے پلے آف میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہارنے کا دباؤ نہیں۔ کراچی کنگز کے خلاف پوری قوت سے میدان میں اتریں گے۔ تمام لڑکے فائنل تک رسائی کیلئے عمدہ پرفارمنس دینے کو تیار ہیں۔