ٹھٹھہ اور سکے کوہستانی علاقوں میں بجلی اور پانی کا شدید بحران ۔کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں معطل

Published on March 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

ٹھٹھہ (حمیدچنڈ) ٹھٹھہ اور سکے کوہستانی علاقوں میں بجلی اور پانی کا شدید بحران ۔کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوگئی منتخب نمائندے ہماری پہنچ سے بہت دور ہیں ۔عوام کا موقف تفصیلات کے مطابق ٹھٹھ کے کوہستانی علاقے جنگ شاھی برادآباد اور اسکے گردونواح میں گذشتہ 4 ماہ سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے جسکی وجہ سے جنگ شاھی شھر اور اسکے قریبی علاقوں کے سیکڑوں رہائشی پانی کی بوند بوند ترس گئے ہیں جبکہ کاروبارمکمل تباہ ہوگئے ہیں تاجروں کو 4 ماہ کے دوران کروڑوں روپے کا نقصان ہواہے جبکہ اسکولوں و کالیجز کے طلبات بھی بجلی کے نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کرپارہے ہیں اسکے علاوہ ٹھٹھہ مکلی میں حیسکو عوام پر ظلم کے پہاڑ ڈہا دیئے ہیں روزانہ 14 سے 15 گھنٹوں تک مصنوئی خرابی پیدا کرکے بجلی بند کردی جاتی ہیں اور شہری علاقوں کے عوام بھی سخت مشکلات سے دوپارہیں اس سلسلے میں کوہستانی علاقے جنگ شاھی اور ٹھٹھ مکلی کے عوام کا کہنا تھا کہ بجلی کی بندش کی وجہ سے سخت مشکلات ہورہی ہیں تعلیم اور کاروبار تباہ ہوگئے ہیں ہمارے ووٹوں سے ایوانوں میں جانے والے اپنے علاقوں تک نہیں پہنچتے تو وہ دور درازا کے ووٹرز تک کیسے پہنچیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہجہان مسجد(شاہی مسجد) کے خطیب ڈاکٹر حافظ عبدالباری صدیقی کی شاہی مسجد ٹھٹھہ میں نمارے جنازہ ادا
ٹھٹھ(حمیدچنڈ) ٹھٹھہ ضلع کی مشہور شاہجہان مسجد(شاہی مسجد) کے خطیب ڈاکٹر حافظ عبدالباری صدیقی کی شاہی مسجد ٹھٹھہ میں نمارے جنازہ ادا کی گء،ہزاروں افراد کی شرکت،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع کی مشہور شاہجہان مسجد(شاہی مسجد) کے خطیب ڈاکٹر حافظ عبدالباری صدیقی 73 سال کی عمر میں کی کل رات بڑی علالت کے بعد انتقال ہوگیا جس کا جنازہ آج ان کے گھر سے اٹھایا گیا اور شاہجہان مسجد ٹھٹھہ میں نمازے جنازہ ادا کی گئ جس میں ٹھٹھہ سمیت سندھ کے مذہبی،سیاسی اور سماجی رہنماوں کے ساتھ سندھ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، جس کے بعد جنازے کو ان کے آبائ قبرستان مکلی میں مدفون کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes