آن لائن ٹکٹ بک کروانے کے کچھ ہی دیر بعد منسوخ کر دی گئیں

Published on March 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

2

ٹکٹ منسوخی پر شائقین کرکٹ نے شدید مایوسی اور غصے کا اظہار کیا
جو ٹکٹ آن لائن بک کروائی تھی، وہ بغیر کوئی وجہ بتائے منسوخ کر دی گئیں ،شائقین کرکٹ
لاہور (یوا ین پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے فائنل کیلئے آن لائن ٹکٹ بک کروانے والے متعدد صارفین کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب انہیں ایک ای میل موصول ہوئی کہ ان کی ٹکٹ منسوخکر دی گئی ہے۔ ای میل ملنے پر شائقین کرکٹ نے شدید مایوسی اور غصے کا اظہار کیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق متعدد کرکٹ شائقین اس وقت حیران پریشان رہ گئے جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ انہوں نے جو ٹکٹ آن لائن بک کروائی تھی، وہ بغیر کوئی وجہ بتائیمنسوخ کر دی گئیں ہیں۔ اس معاملے سے متاثر ہونے والے ایک شائق محمد شکیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نے آن لائن ٹکٹ بک کی اور ویب سائٹ کی جانب سے تصدیق بھی کی گئی کہ ٹکٹ کامیابی سے بک ہو گئی ہے۔ شکیب نے بتایا کہ میں لیکن کچھ دیر بعد مجھے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ میری ٹکٹ منسوخ ہو گئی ہے۔ شکیب کے مطابق اس نے فائنل میچ دیکھنے کیلئے لاہور جانے والی پرواز کی ٹکٹ بھی بک کروا لی تھی اور اب وہ بھی منسوخ کروانا پڑے گی جس کے باعث اسے مالی نقصان بھی برداشت کرنا ہو گا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے شائقین کرکٹ میں اتنا جوش و جذبہ پایا جا رہا ہے کہ آن لائن ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہو گئیں جبکہ بینکوں کے باہر گزشتہ 2 سے 3 روز سے لمبی لمبی قطاریں اور بدنظمی دیکھنے کو مل رہی ہے اور شائقین ہر حال میں ٹکٹ کے حصول کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题