پی ایس ایل کی مہنگی ٹکٹس خریدنے کیلئے تیار ہیں مگرہمیں ٹکٹ نہیں دیے جا رہے،خواجہ سراؤں کی دہائی
سیٹھی صاحب ہمیں بتادیں ٹکٹس کیلئے کتنے پیسے چاہئیں ہم ادا کر یں گے
سٹیڈیم میں ہمارے بغیر خاک رونق میلا ہو گا،ملتان کے خواجہ سراؤں کی میڈیا سے گفتگو
ملتان(یوا ین پی)ملتان کے خواجہ سراؤں نے بھی پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا ۔خواجہ سراؤں کایوا ین پی سے کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی مہنگی ٹکٹس خریدنے کیلئے تیار ہیں مگرہمیں ٹکٹ نہیں دیے جا رہے۔ سٹیڈیم میں ہمارے بغیر خاک رونق میلا ہو گا۔سیٹھی صاحب ہمیں بتادیں ٹکٹس کیلئے کتنے پیسے چاہئیں ہم ادا کر یں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان کے خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آکر فائنل میچ دیکھنا چاہتے ہیں ۔ہم پی ایس ایل کی مہنگی ٹکٹس خریدنے کیلئے تیار ہیں مگرہمیں ٹکٹ نہیں دیے جا رہے ۔خواجہ سراؤں کا یوا ین پی سے کہنا ہے کہ سٹیڈیم میں ہمارے بغیر خاک رونق میلا ہو گا ۔سیٹھی صاحب ہمیں بتادیں کہ ٹکٹس کیلئے کتنے پیسے چاہئیں ہم ادا کر یں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے پیسے جمع کر رکھے ہیں مگر انہیں ابھی تک ٹکٹ نہیں مل سکے ۔پی سی بی جتنے چاہے پیسے لے لے مگر ٹکٹ دیدے ۔