آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اﷲ کی جی ایچ کیو میں ملاقات

Published on March 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

4
ملک میں جاری رد الفساد میں دونوں ا فواج کے درمیان تعاون اورمجموعی فوجی آپریشنز سمیت پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
راولپنڈی(یوا ین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے جمعہ کو یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں جاری رد الفساد میں دونوں ا فواج کے درمیان تعاون اورمجموعی فوجی آپریشنز سمیت پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یو ا ین پی کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے چیف آف نیول سٹاف کو حال ہی میں پاک بحریہ کی امان 2017ء بحریہ مشقوں کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشقیں بین الاقوامی میری ٹائم سیکیورٹی نظام کے اندر پاک بحریہ کے معیار کے اعتراف کے علاوہ ایک قومی کامیابی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme