بیجنگ:(یوا ین پی) چین میں ایک سیمنٹ ٹینکر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ 38 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ حادثہ کائونٹی یونگسیان میں اس وقت پیش آیا جب سیمنٹ سے بھرا ایک ٹینکر سامنے آنے والی بس سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ 38 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔