کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال نہیں ہونا چاہیے ؛سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ
Published on March 4, 2017 by admin ·(TOTAL VIEWS 393) No Comments
سری نگر(یو این پی ) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے وادی کشمیر میں مشتعل بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے استعمال کی جانے والی پیلٹ بندوقوں کی تعداد بڑھائے جانے سے متعلق رپورٹوں پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عبداللہ نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا یقین دہانیوں کے باوجود کہ پیلٹ گنوں کا استعمال صرف شاذ و نادر صورتوں میں ہی کیا جائے گا، پہلے سے زیر استعمال ان بندوقوں کی تعداد میں غیرمعمولی حد تک اضافہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال نہیں ہونا چاہیے قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گذشتہ برس حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد بھڑک اٹھنے والی آزادی حامی احتجاجی لہر کے دوران مظاہرین کے خلاف استعمال ہونے والی پیلٹ گن یا چھرے والی بندوق اپنی قہرانگیزی کے باعث وادی اور بیرون ممالک میں بھرپور طریقے سے زیر بحث رہی۔ اس بندوق کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں عام شہری بالخصوص نوجوان اپنی ایک یا دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئے جبکہ دیگر 14 کی موت واقع ہوئی۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 118
Related
Weboy