کراچی(یواین پی) سینئر ہدایت کار و پروڈیوسر زاہد شاہ کا فیملی اسٹیج ڈرامہ ’’پیاری ماں‘‘ 3 مارچ سے کراچی آرٹ کونسل میں پیش کیا جا رہا ہے جس کی نمائش بارہ مارچ تک ہوگی یواین پی سے ملاقات کے دوران صائمہ حسنین نے بتایا کہ میرے کردار کو خوب سراہا گیا اور مجھے خوب داد ملی میں سینئر ہدایت کار و پروڈیوسر زاہد شاہ کی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ایک اچھے کردار کے لئے منتخب کیافیملی اسٹیج ڈرامہ’’ پیاری ماں‘‘ کی دیگر کاسٹ میں ماضی کی نامور ہدایت کارہ واداکارہ سنگیتا،منور سعید،راحیلہ آغا،ہارون،تبو خان،زاہد شاہ،پرویز صدیقی،عامر ریمبو اور کمال ادریس شامل ہیں