فلمسٹار میرا پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے خصوصی طور پر دبئی سے ’’لاہور‘‘ پہنچ گئیں

Published on March 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 459)      No Comments

8
لاہور (یوا ین پی) فلمسٹار میرا پاکستان سپر لیگ کا آج ( اتوار ) ہونے والا فائنل میچ دیکھنے کے لئے خصوصی طور پر دبئی سے لاہور پہنچ گئیں ۔ وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دبئی اور شارجہ میں ہونے والے پی ایس ایل کے تمام میچ دیکھے ہیں اور اب 5 مارچ کو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے آئی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں کسی ایک ٹیم کو سپورٹ نہیں کر رہی بلکہ کرکٹ کو سپورٹ کررہی ہوں اور فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں میری اپنی ہیں اور اسی لئے جو بھی جیتے گی وہ میری ہی ٹیم ہوگی ۔ میرا نے کہا کہ میں خاص طور پر صرف پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے آئی ہوں اور فائنل کے بعد دوبارہ دبئی واپس چلی جاؤں گی ۔ان سے جب ان کی شوبز سرگرمیوں کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ آج صرف کرکٹ کی بات ہوگی شوبز کی باتیں تو ہوتی رہتی ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题