سیالکوٹ (یو این پی ۔۔۔ عبدالکریم سیال) اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو آگے بڑھنے اور ان کو اپنے صلاحیتوں کا اظہار کا موقع دینے کیلئے پنجاب حکومت صوبے میں انقلابی اقدامات کررہی ہے بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ہونہار طالب علموں ، کھلاڑیوں، ادیبوں اورفنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایسے پروگرام بنائے ہیں جس سے ناصرف ان کوشخصیت میں نکھار پیدا کرے گے بلکہ اس کے صوبے کی ترقی اور خوشحالی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما اسد منشاء اللہ بٹ اور سٹی نائب صدر پی ایم ایل این سیالکوٹ محمد عثمان خاں نے ملاقات کے دوران کہی ۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کہا کہ مسلم لیگ ن کی عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے لیگی کارکنوں کی یہ قومی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی خدمت کیلئے آگے بڑھے اوران کے دکھوں کے مدوا کیلئے کام کریں ۔