ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا

Published on March 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 659)      No Comments

2
کراچی(یوا ین پی) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 3 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1232 ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی، حیدر آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 50 ہزار 850 روپے سے کم ہو کر 50 ہزار 750 روپے ہو گئی اسی طرح 80 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 500 روپے پر آ گئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 760 روپے پر برقرار رہی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes